لوڈ شیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، میمز کی بھرمار

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، میمز کی بھرمار
لوڈ شیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، میمز کی بھرمار

ملک میں طویل لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ تو حل نہ ہوا مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لوڈ شیڈنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار لگ گئی۔

ٹوئٹر کے ٹاپ ٹریند لفظ ہیش ٹیگ لوڈ شیڈنگ پر اب تک تقریباً 18 ہزار سے زائد ٹوئٹس لگائے جا چکے ہیں۔

ایک صارف نے میم میں پنجابی زبان میں لکھا کہ اپنی اپنی چار پائی باہر بچھا دیں، باہر ہوا اچھی چل رہی ہے۔ میم کے کیپشن میں کہا کہ لائٹ پھر چلی گئی۔ اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ اب یہ روز کا معمول بن گیا ہے کہ رات بجلی کے بغیر ہی گزاریں۔

ایک صارف نے تو لوڈشیڈنگ کے 8 فوائد لکھ ڈالے، کہا کے فیملی کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا وقت ملتا ہے۔ ایک اور صارف نےٹوئٹر پر کراچی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ روشنیوں کا شہرآج کل اندھیروں کا شہر بن گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے۔

 

Related Posts