اسلام آباد: وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے فیصلے سے خوش ہوں۔
نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسحاق ڈار کو وطن واپس بلایا جارہا ہے۔
دانیہ کیخلاف عدالت جائینگے یا نہیں؟ بشریٰ اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ کا یہ بیان اسحاق ڈار کے اگلے ماہ وطن واپسی کی تصدیق کے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وطن واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکو نیا پاکستانی ویزا جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج سے بند کرنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








