کراچی: معروف مذہبی اسکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے تیسری اہلیہ دانیہ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
عدالتی کارروائی کے دوران مرحوم عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کرنے والا شہری عدالت میں پیش نہ ہوا، جس کی پیشی کے لیے عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔
اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی ویزا جاری کردیا گیا، جلد وطن آمد متوقع
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع میں 19 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ اگر درخواست گزار عامر لیاقت کی باڈی کے پوسٹ مارٹم کے لئے اتنے ہی مخلص تھے تو انہیں عدالت میں ہونا چاہیے تھا۔
دعا زہرا نے عوام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








