صحت کو بہتر بنانے کیلئے سائنسی تحقیق سے ثابت 10اہم تبدیلیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

صحت کو بہتر بنانے کیلئے سائنسی تحقیق سے ثابت 10اہم تبدیلیاں
صحت کو بہتر بنانے کیلئے سائنسی تحقیق سے ثابت 10اہم تبدیلیاں

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس نے کافی ترقی کر لی تاہم انسان کی صحت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت بہتر بنانے کیلئے زندگی میں 10 اہم تبدیلیاں ضرور لانی چاہئیں جن کی اہمیت سائنسی تحقیق نے ثابت کی ہے۔

پہلی تبدیلی یہ ہے کہ روزانہ 10 منٹ تک پیدل ضرور چلیں جس کے دوران آپ کی رفتار تیز ہونی چاہئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن میں تین بار کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ ہر بار 10 منٹ کی واک بھی کر لی جائے تو صحت میں زبردست بہتری آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر شادی شدہ افراد میں دل کے مرض سے اموات کا خدشہ 58فیصد زائد

ہر روز 3 بار کھانے کے بعد 10، 10 منٹ پیدل چلنے کا مطلب روزانہ 30 منٹ تک واک ہوگا اور اس دوران جتنی تیز چل کر خود کو جتنا زیادہ تھکا دیا جائے، صحت کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

دوسری تبدیلی یہ ہے کہ ہر روز اپنا کھانا گھر پر ہی پکوائیں تاکہ باہر کے کھانے اور فاسٹ فوڈ سے بچ سکیں۔ ہر قسم کا بازاری کھانا اور پراسیس کیا ہوا گوشت بھی آپ کی پہنچ سے دور ہونا چاہئے۔ اگر آپ کو کام پر جانا ہو تو گھر کا بنا ہوا کھانا ساتھ لے جانا بہتر رہے گا۔

چوتھی تبدیلی یہ ہے کہ سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھا لیں یعنی شام کا کھانا معمول سے جلد کھائیں۔ اس سے جسم کو کھانا ہضم کرنے میں آسانی ہوگی اور سونے کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

پانچویں تبدیلی یہ ہے کہ ذہنی دباؤ کو کنٹرول کرنا سیکھیں کیونکہ دل کے امراض، انزائٹی، ڈپریشن، موٹاپا، سردرد اور الزائمر سمیت صحت کے دیگر مسائل کا سب سے بڑا سبب ذہنی دباؤ ہوتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ذہنی دباؤ پر کیسے قابو پایا جائے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر شخص کیلئے اس کا طریقہ مختلف ہوسکتا ہے۔ کچھ لوگ جسمانی سرگرمی سے، کچھ سانس کی ورزش، کچھ دواؤں، کچھ مطالعے اور کچھ ٹی وی دیکھنے سے ذہنی دباؤ کم کرسکتے ہیں۔ 

چھٹی تبدیلی یہ ہے کہ شراب نوشی صحت کیلئے مضر ہے۔  بے شمار لوگ شراب نوشی ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

ساتویں تبدیلی یہ ہے کہ جسمانی ورزش سے مدد لیں جس میں یوگا اہم ہے۔ اس سے ذہنی دباؤ کم، مسلز بہتر ہوتے ہیں اور کیلوریز  جلانے میں مدد ملتی ہے۔ یوگا سیکھنے کیلئے کسی ماہر کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔ 

آٹھویں تبدیلی حرکت میں برکت کا درس دیتی ہے یعنی بیٹھے رہنے یا مکمل طور پر بے حس و حرکت کھڑے رہنے کی بجائے اپنے جسم کو حرکت دیتے رہیں۔ مثلاً آپ آفس میں بیٹھے بیٹھے کام کے دوران اپنی ٹانگوں اور بازوؤں کو مناسب حد تک حرکت دے سکتے ہیں۔

نویں تبدیلی یہ ہے کہ صحت اور تندرستی کی جانچ کرنے کیلئے اپنی پراگریس ریکارڈ کرتے رہیں۔ مثلاً اگر آپ نے ورزش سے کچھ پاؤنڈز وزن کم کر لیا تو اسے تحریر کرکے رکھ لیں۔ اس سے آپ کو جلد سے جلد اپنا وزن مزید کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دسویں اور آخری تبدیلی یہ ہے کہ ہر بار جب بھی کوئی فیصلہ کریں تو اس میں اپنی صحت کا ضرور خیال رکھیں۔ مثلاً اگر آپ کو آفس کی پانچویں منزل سے نیچے اترنا ہے تو لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال صحت کیلئے بہتر رہے گا۔

اسی طرح اگر کھانے کیلئے دو چیزوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو بہتر چیز چنیں، مثال کے طور پر بسکٹ کی جگہ سیب بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کے دیگر بہتر انتخابات سے آپ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بہتر سے بہترین تک لے جاسکتے ہیں۔ 

Related Posts