عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی
عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 37 پیسے کی کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالرکی قدر میں ایک روپے37 پیسے کی کمی آئی ہے۔ ایک روپے37 پیسے کی کمی کے بعد ایک امریکی ڈالر 205 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے خوش ہوں، وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوا تھا اور ایک روپے 12 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 206 روپے87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی جبکہ 12 کروڑ 26 ہزار 838 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

Related Posts