ارجن کپور نے فلم کی تشہیر کیلئے اسمائلی کو ہاتھ میں اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارجن کپور نے فلم کی تشہیر کیلئے اسمائلی کو ہاتھ میں اٹھا لیا
ارجن کپور نے فلم کی تشہیر کیلئے اسمائلی کو ہاتھ میں اٹھا لیا

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ایک ولن ریٹرنز کی تشہیر کیلئے اسمائلی کے ماسک کو ہاتھ میں اٹھالیا۔

فلم ایک ولن کا سیکوئل، ایک ولن ریٹرنز اگلے ماہ کی 29 جولائی کو ریلیز ہوگا۔ کچھ دن پہلے، فلم سازوں نے جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی، اور تارا ستاریا کے جوڑے کی پہلی جھلک ریلیز کی تھی۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے لیکن اُس سے قبل اداکار ارجن کپور پیرس کی سڑکوں پر ولن کے ماسک کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکار بلال عباس دولہا بن گئے، مداح حیران

حال ہی میں اداکار ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسمائلی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

فلم ایک ولن ریٹرنز کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا ہے، اِس کی کہانی بہت زیادہ مختلف ہوگی لیکن اِس کے باوجود بھی یہ 2014 کی فلم ایک ولن کا سیکوئل ہے۔

جس میں سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ ایک ولن ریٹرنز میں جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

 

Related Posts