معروف پاکستانی اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے معاملے پر صارفین کو کرارا جواب دے دیا،منال خان کا ڈنکے کی چوٹ پر مزید پوسٹ شیئر کرنے کا عندیہ۔
کچھ روز قبل منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کائلی جینز نے پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کی تصویر شیئر کی، جس کا اسکرین شارٹ منال خان نے اپنی اسٹوری پر پوسٹ کردیا، ایسا کرتے ہی صارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس کے بعد منال خان نے دیگر دو انسٹا اسٹوریز بھی دوسری ایپس سے کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے اداکارہ پر صارفین نے بار بار تنقید کرنا شروع کردیا۔
منال خان نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے صارفین کو جواب دے دیا۔ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میرا اکاؤنٹ ہے میں جو چاہوں گی پوسٹ کروں گی۔

منال خان نے کہا کہ یہ میری زندگی ہے میں جس طرح چاہوں گی جیئوں گی، ہاں میرے پاس پنٹرسٹ اور دوسری ایپس ہیں۔ ہاں میں ایسی تصاویر پسند کرتی ہوں۔ ہاں میں پوسٹ کرتی رہوں گی۔
منال خان نے صارفین سے طنزیہ انداز میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس بارے میں کچھ کرسکتے ہیں؟ میں انتظار کروں گی۔
واضح رہے کہ منال خان انسٹا اسٹوریز کاپی کرنے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








