پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر خودکش حملے کا الزام ہے۔سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر خودکش حملے کا الزام ہے۔سعید غنی
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر خودکش حملے کا الزام ہے۔سعید غنی

کراچی:صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر خودکش حملے کا الزام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ انعام اللہ گنڈا پور پی ٹی آئی کے شہید رکنِ صوبائی اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی ہیں۔

صوبائی وزیرِ محنت و تعلیم سعید غنی نے کہا کہ انعام اللہ گنڈا پور کے دفعہ 164 کے تحت دئیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے خود کش حملے کا ذمہ دار تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ٹھہرایا۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ 164 ض ف میں دئیے گئے بیان کے مطابق علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی عمر امین گنڈاپور خودکش حملے کے ذمہ دار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف عزیر بلوچ کی مدد سے کراچی میں آئی۔حبیب  بلوچ

Related Posts