عدالت میں سعید غنی نے پٹیشن دائرکردی، معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت میں سعید غنی نے پٹیشن دائرکردی، معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی
عدالت میں سعید غنی نے پٹیشن دائرکردی، معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سندھ ہائی کورٹ میں آمنے سامنے آ گئے، عدالت میں حکومتِ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پٹیشن دائر کر دی جس پر طنز کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کافی حساس ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ میں نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سعید غنی نے مجھے عدالت کی طرف سے ایک تنبیہی حکم نامہ بھجوایا ہے جبکہ میں نے صرف پولیس رپورٹ پڑھ کر سنائی تھی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی تنازعے کا خطرناک نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے، کیا کسی کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف کسی زبان استعمال کرتی ہے؟ کیا ہم ایک دوسرے کو تنبیہی حکم نامے بھیجنا شروع کردیں؟ علی زیدی نے بے بی غنی کا ہیش ٹیگ بھی تحریر کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کا یقین کیا جاسکتا ہے۔علی زیدی

Related Posts