لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدمات کر رہے ہیں۔ ائیر پورٹس پر اسکیننگ کی جارہی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکیننگ، طبی عملے کی ٹریننگ اور بڑے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے الگ یونٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ الگ یونٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ اسکریننگ کٹس بھی منگوا لی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں اور مذبح خانوں کی صفائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ہم وفاقی حکومت کےساتھ مل کر کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیےتمام احتیاطی اقدامات کر رہےہیں. ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکیننگ، طبی عملے کی ٹریننگ، بڑےہسپتالوں میں الگ یونٹس کےقیام کےساتھ سکریننگ کٹس بھی منگوا لی گئی ہیں. مویشی منڈیوں اور مذبح خانوں کی صفائی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے زائد جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی۔
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین کے صوبے ہوبائی میں متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہو گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








