قانونی مشورہ کال سینٹر میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کی قانونی مشورہ کال سینٹر میں کالز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی
سندھ کی قانونی مشورہ کال سینٹر میں کالز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی

کراچی: سندھ حکومت کے  ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ مشاورتی کال سینٹر برائے قانونی امداد میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان  سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ روز کال سینٹر کو دئیے گئے 1 لاکھ کالز کا ہدف عبور ہوگیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق ملک بھر کے عوام سندھ حکومت کی دی گئی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مفت قانونی مشاورت حاصل کر رہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق لیگل ایڈ ایڈوائزری کال سینٹر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا احسن اقدام ہے جس کے تحت تربیت یافتہ ماہرینِ قانون اور وکلاء عوام کو مفت مشورہ فراہم کرتے ہیں۔ 

Related Posts