کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ
کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے کشمیر کو بھی نہیں بخشا۔ کشمیر انتخابات میں دھونس دھاندلی اور پری پول رگنگ کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اندھا، بہرا اور گونگا بنا رہا۔عمران خان، گنڈا پور اور وفاقی وزرا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈٹ کی دھجیاں اڑاتے رہے۔

لیکن اے جے کے الیکشن کمیشن دیکھتا رہا اور پی ٹی آئی کا آلہ کار بنا رہا اور سب کچھ ٹھیک ہے، کا راگ الاپتہ رہا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گنڈاپور کھلے عام نوٹوں کی چمک دھمک دکھاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گذشتہ آر او الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تین نشستیں حاصل کی تھیں۔ وفاقی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے اس مرتبہ 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ عوام کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے وزرا اور ترجمان کہتے رہے کہ پیپلز پارٹی نے 8 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 11 نشستوں پر تو کامیابی حاصل کی ہے۔اگر فری اور فیئر الیکشن ہوتے تو پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سوئیپ کرتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے گھٹ جوڑ پر جلد پیپلز پارٹی اجلاس طلب کر کے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے امیدواروں کو تمام جبر کے باوجود جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Related Posts