وفاقی دارالحکومت میں ضلع گھوٹکی کے کسانوں کا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت میں ضلع گھوٹکی کے کسانوں کا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
وفاقی دارالحکومت میں ضلع گھوٹکی کے کسانوں کا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آبا: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے کسانوں نے زرعی سہولتوں کے فقدان اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

سراپا احتجاج کسانوں کا ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ 2007 سے لے کر آج تک کھیتی باڑی کے لئے پانی نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہماری زمیںیں بنجر ہوچکی ہیں۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کی اکثریت نقل مکانی کر گئی یا پھر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پانی کی چوری کو بند کیا جائے۔ واٹر ڈیپارٹمنٹ نے ہمارے پینے کے پانی کا ٹیسٹ کیا جوکہ کھارا نکلا جو پینے کے قابل نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا گاؤں دور واقع ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایم پی ایز کی زمینیں نہر کے قریب ہیں، انہوں نے نہر میں کٹ لگا کر پانی کا رخ اپنی زمینوں کی طرف موڑ  رکھا ہے ہمارے کھیتوں تک ہمارے گاؤں تک پانی نہیں پہنچتا ہے۔

احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں بھی پانی کے مسئلہ پر احتجاج کیا لیکن وہاں پر ہماری شنوائی نہ ہوئی، آخر کار ہم تھک ہار کر اسلام آباد آئے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہمیں انصاف مل جائے گا۔  وہاں کے مقامی وزیر زبردستی سے ہمارے حصے کا پانی لے رہے ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

گھوٹکی کی ضلعی انتظامیہ بھی وڈیروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کے  لوگوں  رشید کھوکھر اور اختر لغاری کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ پانی پر سے وڈیروں کا قبضہ ختم ہوسکے اور وہاں پر رینجرز کو تعینات کیا جائے تاکہ رینجرز کی نگرانی میں ہمارے حصے کا پانی مل سکے، ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ہم اپنا احتجاج تب تک جاری  رکھیں گےم جب تک ہمارا پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی

Related Posts