عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، ایمرجنسی وارڈ میں داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، ایمرجنسی وارڈ میں داخل
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، ایمرجنسی وارڈ میں داخل

کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی طبیعت خرابی کی اطلاع خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی، انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کو ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُنہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیں:خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز

مزید برآں عامر لیاقت حسین کی طبیعت ناسازی کی خبر سن کر وزیراعظم عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو اُن پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔

Related Posts