ایم کیو ایم نے ساڑھے تین سال تک عوامی مسائل حل نہیں کیے۔مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

مصطفیٰ کمال
(فوٹو: آن لائن)

سربراہ پاک سرزمین پارٹی اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال تک حکومت میں رہی تاہم عوامی مسائل حل نہیں کیے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایم کیو ایم عمران خان کے ساتھ نہ رہی، تب بھی حکومت میں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ماضی میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے، پھر بھی حکومت کے ساتھ رہے گی۔ ان کا سارا سسٹم دو نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، ایمرجنسی وارڈ میں داخل

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کا تو ان کو علم ہی نہیں۔ ساڑھے تین سال تک حکومت میں بیٹھے رہے۔ مسائل حل نہیں کیے۔ کردار والے لوگ ہوتے تو عمران خان کے ساتھ رہتے۔ جن سے معاہدہ کیا، انہیں بھی آپ کا پتہ ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے اپوزیشن سے ہاتھ ملا کر وزیر اعظم کا ساتھ چھوڑ دینے والی ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جن سے معاہدہ ہوا، ان پر بھی برا وقت آنا ہے۔ یہ سب آخری آخری جھٹکے ہیں۔ سارا کاروبار اس کے بعد ختم ہوجائے گا۔ 

Related Posts