کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 116 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13536 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے مزید 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے متعلق بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہنا تھا کہ آج مزید 747 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس صوبے بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 257 ہو چکی ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک 41 لاکھ 80 ہزار 63 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اب تک صوبے میں 3 لاکھ 23 ہزار 55 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس وقت 23 ہزار 682 مریض زیرعلاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 22741 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 916 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛ 859مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 81مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ کے مطابق صوبے کے 722 نئے کیسز میں سے 436 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 152، ضلع وسطی 81، کورنگی 77، ضلع جنوبی 61، ملیر43اورضلع غربی 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر شہروں کے حوالے سے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 52، ٹنڈوالہیار 22، میرپورخاص 20، سکھر 20، دادو15، مٹیاری 15، جامشورو 14، خیرپور 14، سجاول 14، سانگھڑ 13، لاڑکانہ 12، تھرپارکر 10، شہید بینظیرآباد 10، بدین 9، ٹنڈو محمد خان 6، عمرکوٹ 6، گھوٹکی 2، جیکب آباد 2، شکارپور 2 کیسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں خانہ جنگی ہوگی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، شاہ محمود قریشی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








