10ارب درخت لگانے کے عزم پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

10ارب درخت لگانے کے عزم پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، برطانوی وزیراعظم
10ارب درخت لگانے کے عزم پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے خلاف اقدامات اور ملک میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کرنے پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے۔ کیونکہ یہ قدرت کا انتقام ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی۔ اس کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر 1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے لیے سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔

بیان کے آخر میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے بڑی کوششیں کرنا ہوں گی۔ تاکہ ہم اپنے آئندہ والی نسلوں کے حوالے سے دنیا کی بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کے مزید 11 افراد انتقال کرگئے، تعداد 5116 ہو گئی، سید مراد علی

Related Posts