عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فریئرہال سبزرنگ کی روشنیوں میں نہلا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فریئرہال سبزرنگ کی روشنیوں میں نہلا گیا
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فریئرہال سبزرنگ کی روشنیوں میں نہلا گیا

کراچی: 5 جون صحت اور تندرستی کی اہمیت کے احترام کا دن، معروف دواساز کمپنی فیروزسنز لیبارٹریز، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی کے شہریوں نے عالمی یوم موحولیات کے دن کے موقع پر کراچی کے فریئر ہال کو سبز رنگ کی روشنیوں میں نہلادیا ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد ماحولیاتی نظام کے تحفظ، عوامی آگاہی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہماری وابستگی کا اظہار ہے۔

فیروزسنز لیبارٹریز کے سی ای او جناب عثمان خالد وحید نے موجودہ ماحولیاتی منظرنامے پر اپنی کمپنی کے خدشات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “موسمیاتی تبدیلی نے زمینی سیارے پر موجود ہر شخص کی صحت اور زندگی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے اس اہم چیلنج سے آگاہی پیدا کرنے کےلیے کے ایم سی اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔”

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر جناب لائیق احمد نے کہاکہ “ہم سب کی اپنے ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی ہونی چاہیے۔ عالمی یوم ماحولیات ہماری توجہ اس جانب مبذول کراتا ہے کہ ہمیں اپنے ماحول کو سرسبز اور شاداب بنانے کے لیے سب کو جدوجہد کرنی ہوگی ۔ اور اس اہم مقصد کے لیے ہمیں فیروزسنز لیبارٹریز کا تعاون حاصل ہونے پر خوشی ہے۔

کے ایم سی کے ڈی جی پارکس جناب طحہ سلیم نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “عالمی یوم ماحولیات ایک یاد دہانی ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے وارث اور پاسبان ہیں۔ اپنے ماحول کی حفاظت اور اپنی زمین کو سرسبز رکھنا ہی ہماری ذہنی اور جسمانی تندرستی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

یوم ماحولیات کے موقع پر آج کا یہ اجتماع ماحول کے بارے میں ہماری اجتماعی وابستگی کی یاد دلانے کے لئے کیا گیا تھا۔ منتظمین کو امید ہے کہ حکومت اور شہری موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے ، آلودگی کی سطح کو کم کرنے اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لئے اپنی اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 10ارب درخت لگانے کے عزم پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

Related Posts