توشہ خانہ فوجداری کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان
ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں دائراپیلوں کو نمبر الاٹ کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وکلا نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں جنہیں نمبر گزشتہ روز الاٹ کیے گئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعظم کیلئے نام پر اتفاق ہو جائے گا، رانا ثناء اللہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری عمران خان کی اپیل کی سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل پر اعتراضات ختم کردئیے۔ اپیل آج سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔

وکلا کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک کیس کا فیصلہ معطل کرکے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ اپیلیں خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے دائر کیں۔

ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر آج سماعت کرے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4اگست کا فیصلہ چیلنج کردیا جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تاہم انہیں دور کر لیا گیا ہے۔ 

Related Posts