کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا، دن کے اوقات میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شہر میں 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔
تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔
خبردار! جشن آزادی پر باجا بجانے سے گریز کریں
دوسری جانب محکمہ موسیات نے آج پنجاب کے بعض علاقوں، جنوبی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ بابوسر ٹاپ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ دیامر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








