اسکردو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت مجھے گلگت بلتستان سے نکالنا چاہتی ہے تو گرفتار کرنا ہوگا۔
گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش سراسر دھاندلی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت مجھے صوبہ بدر کرکے دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ سب جان لیں، میں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا۔
انتخابی عمل تک شہریوں کا ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں 15 نومبر تک گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں۔ عوام کے ووٹ کسی کو چرانے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف سے اختلاف، کیا پی ڈی ایم ختم ہو گئی؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








