ہم پہ تنقید کرنے والے اب آئی ایم ایف سے قرض لیکر خوشی منا رہے ہیں، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےعالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان سے معاہدے کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے معاہدے پر ردعمل میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ ’اب یہ بے شرم لوگ قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے‘۔

Related Posts