عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خود انحصاری ہے، پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، پروگرام کی بحالی کے لئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، آئندہ پاکستان کو کبھی دوبارہ اس کی ضرورت نہ رہے۔