راولپنڈی: مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر حقیقی آزادی مارچ کے میگا ایونٹ کیلئے تحریکِ انصاف کے قافلوں کے فقید المثال استقبال کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے قافلوں کے استقبال کیلئے سیاسی، انتظامیہ، میڈیا اور اسٹرٹیجک ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مارچ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی مقامی ٹیموں کو بھی اہداف دے دیے گئے۔ سیکرٹری جنرل اسدعمر کےراولپنڈی کے مختلف علاقوں کے دوروں کا شیڈیول بھی مرتب کرلیا گیا۔
قافلوں کے استقبال کیلئے راولپنڈی میں تیاریوں کے مفصل جائزے کیلئےاسد عمر مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔ اسد عمر آج سہ پہر ساڑھے تین بجے رحمٰن آباد میں بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
سیکرٹری جنرل اسدعمر 3 بجے چکلالہ میں ایک استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے ذریعے شہر بھر میں لگنے والے درجنوں استقبالیہ کیمپس کا افتتاح اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
تنظیمی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا مفصل جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر ذمہ داران کو مزید اہم ہدایات بھی دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








