کراچی:گرین لائن منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ بلاول بھٹوکہتےہیں کہ انہیں شہرکی ترقی کیلئےمزیدوقت درکار ہے ،میں ان سے پوچھتاہوں کہ بیٹاآپ کی وفاق میں 4 اورصوبےمیں 6 مرتبہ حکومت آئی اب آپ کو اور کتناوقت چاہیے۔
اسدعمر نےکہاکہ لوگ بڑےآرام سےکہہ دیتےہیں کہ بارش آتی ہے توپانی آتاہےاورجب زیادہ بارش آتی ہے توزیادہ پانی بھی آتاہےاس لئے ہمیں معصوم بچوں کی باتوں کا برا نہیں مناناچاہیے،کیوں کہ یہ لوگ صرف باتیں کرتےہیں او ر عمران خان جوکہتاہےوہ کر کے دیکھاتاہے،انہوں نے کہا سندھ حکومت آج تک کراچی کےنالوں کی صفائی بھی نہیں کرسکی اس لیے یہ کام بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا سندھ حکومت سے گرین لائن کیلئےایک بس بھی نہیں خریدی گئی اور اوپر سے کہتےہیں کہ پی ٹی آئی نے بسوں کیلئے پیسےنہیں دیئے،میں انہیں چینلج کرتا ہوں کہ 14جون 2021 میں ایس آئی ڈی ایل کو پیسہ دیا گیا جس کےبعدانہوں نے بسیں منگوائیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تو 6 دفعہ صوبے اور 4 دفعہ وفاق میں حکومت بنانے کے باوجودبھی ایک کلو میٹر کی موٹروے نہیں بنائی پائی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سب سےزیادہ ٹیکس دیتاہےلیکن اسےکچھ نہیں ملتا،وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








