گورنرہاؤس میں ہونےوالے اجلاس میں کیاہوا،اندرونی کہانی سامنےآگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:گورنر ہاؤس میں آج وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ، اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ ،ارباب غلام رحیم سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ارباب غلام رحیم نےگورنرسندھ کےسامنے کچھ شکایات رکھیں جس پر حلیم عادل شیخ اورارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی ہوگئی۔

اجلاس کےدوران ارباب غلام رحیم نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کومخاطب کرتےہوئےکہاکہ صوبےمیں لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اورآپ اپناکوئی کردارادانہیں کررہے،جس پر وزیراعظم نے گورنرسندھ سےسوال کیاتوانہوں نے حلیم عادل شیخ کو آگےکردیا،جس پر حلیم عادل شیخ نے تمام الزاما ت کوردکرتےہوئےکہاکہ آپ صرف مراعات کےمزےلےرہےہیں یہ خود اسلام آبادمیں ہوتےہیں انہیں سندھ کے معاملات کاکیاعلم؟

یہ بھی پڑھیں:بڑےشہرکیلئےبڑی خوشخبری،وزیراعظم نے گرین لائن منصوبےکاافتتاح کردیا

اجلاس کےدوران معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اور حلیم عادل شیخ کےدرمیان سخت جلموں کاتبادلہ ہواجس پروزیراعظم عمران خان کودونوں کوخاموش کرانےکیلئے مداخلت کرنی پڑی ،جس کے بعد گورنرسندھ سمیت سب کوباہربھیج دیاگیااورحلیم عادل شیخ وزیراعظم سے اکیلےمیں گفتگوکرتےرہے۔

Related Posts