آصفہ بھٹو زرداری آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی، حلقوں کا انتخاب شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی جس کیلئے حلقوں پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی پی نے آئندہ الیکشن کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو شروع کردی جبکہ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق اسپیکر اسد قیصر کی ضمانت منظور

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آئندہ عام انتخابات میں آصفہ بھٹو کے بطور امیدوار حلقۂ انتخاب کا فیصلہ کریں گے۔ آصفہ بھٹو نہ صرف الیکشن مہم چلائیں گی بلکہ جلسوں اور ریلیوں سے خطاب بھی کریں گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

نواب شاہ سے گزشتہ برس ستمبر کے دوران موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے سکرنڈ شہر میں ٹینٹ سٹی اور میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ 

سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بارشوں نے سندھ کو ڈبو دیا، ہمیں ہر ایک کی ضرورت ہے، عطیہ دیں اور رضا کار بنیں۔

Related Posts