عمران خان کا بریانی میں آلو کے حق میں ووٹ، سوشل میڈیا پر ’آلو اور بریانی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اس میں کوئی شک نہیں کہ بریانی کا شمار پاکستان کے مشہور کھانوں میں ہوتا ہے جسے لوگوں کی بڑی تعداد شوق سے کھاتی ہے۔

پاکستان میں بریانی کئی اقسام کی بنتی ہے جس میں کئی قسم کے گوشت کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے بیف، مٹن، چکن اور جھینگا وغیرہ۔

لیکن ایک چیز جو بریانی کے حوالے سے ہمیشہ زیر بحث رہتی ہے وہ اس میں آلو کی موجودگی ہے، کچھ ایسے لوگ ہیں جو بریانی کو آلو کے بغیر کھانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں بریانی میں آلو اچھا نہیں لگتا۔

جن لوگوں کو بریانی میں آلو اچھا لگتا ہے وہ باقاعدہ آلو کے لئے لڑتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں جاکر ویٹر سے آلو کی فرمائش کرتے ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے یہ سوال کیا گیا کہ، وہ بریانی کو آلو کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں یا آلو کے بغیر؟

جس کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ویسے تو میں نے کافی وقت سے بریانی کھانی چھوڑدی ہے لیکن جب میں بریانی کھاتا تھا تو اس وقت مجھے آلو کے ساتھ بریانی پسند تھی۔

عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا بہت زیادہ وائرل ہورہی اور ٹوئٹر پر آلو اور بریانی کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

صارفین میں سے اکثریت کو ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے آج لوگوں کو بتادیا کہ آلو کے بغیر بریانی نامکمل ہوتی ہے۔

Related Posts