گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔
سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کرچکے ہیں۔
.@SarfarazA_54 completes 3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs ????#SLvPAK pic.twitter.com/oPrMomAjFi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20 ویں بیٹر ہیں جبکہ پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ، سری لنکا کی پوری ٹیم 312رنز پر پویلین لوٹ گئی
دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔
.@SarfarazA_54 completes 3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs ????#SLvPAK pic.twitter.com/oPrMomAjFi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 101 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








