کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین واک کا اہتمام، کراچی پریس کلب پر نقاب پوش اور برقع پوش خواتین نے انتہائی منظم انداز مین مارچ میں حصہ لیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خواتین واک کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جوڑنے والی قوت اسلام ہے، اسلامی شناخت کو نکالا تو ملک میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوگی،22 کروڑ عوام کی نمائندگی یہ خواتین کررہی ہیں۔ جو آج یہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیونزم اور سوشلزم کے نام پر عورت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پرحلقہ خواتین کی ناظمہ اسماء سفیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے خواتین واک کا انعقادکے موقع پر کراچی پریس کلب کے اطراف خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی،خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد نظام کے نام پر خاندانی سسٹم پر وار کئے جارہے ہیں، سنگل فیملی سسٹم کا بوجھ سب سے زیادہ عورت پر پڑتا ہے، مغرب کی عورت کو تنہا کیا گیا ہے ہمارے معاشرے میں کارو کاری قرآن سے شادی کے اکا دکا واقعات دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔
یہ جاگیردار اپنی عورتوں کا استحصال کرتے ہیں، پڑھے لکھے جاہل لوگ ہم پر 73 سال سے مسلط ہیں وڈیرے اور جاگیردار اپنے لئے الگ اسٹینڈرڈ رکھتے ہیں۔ آزاد نظام کے نام پر خاندانی سسٹم پر وار کئے جارہے ہیں، سنگل فیملی سسٹم کا بوجھ سب سے زیادہ عورت پر پڑتا ہے۔
مغرب کی عورت کو تنہا کیا گیا ہے،ہمارے معاشرے میں کارو کاری قرآن سے شادی کے اکا دکا واقعات دین سے دوری کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں ان سیکولر لبرل پارٹیز نے خواتین کو ٹرانسپورٹ سے محروم کئے رکھا ہے۔
ورکنگ وویمن کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے والے بھی آج کے دن ان کے حق پر آواز اٹھارہے ہیں، یہ عجب مذاق ہے ٹھیکداری سسٹم کے تحت ہزاروں خواتین محنت مزدوری کرتی ہیں، کوئی عورت مارچ ان ٹھیکیداروں کے خلاف نہیں نکلتا،ہمارا خاندانی نظام پھر بھی بہتر ہے اس میں تباہی سرایت کرائی جارہی ہے۔