پاکستان اسٹاک مارکیٹ 786.30پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 786.30پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 786.30پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

لاہور: رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن (پیر) کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 786.30 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کی واپسی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انڈیکس 45837.35 پوائنٹس کی سطح پر تھا، آج کاروبار روز کے دوران بڑی مندی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 44849.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر تیزی کی واپسی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 786.30 پوائنٹس کی مندی کے بعد 786.30 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45051.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کاروباری روز (پیر)کے دوران کاروبار میں 1.72 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، 23 کروڑ 56 لاکھ 49 ہزار 640 شیئرز کا لین دین ہوا اس کے باوجود سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری طرف ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

Related Posts