صحافی عزیز میمن کے قتل کا کیس سندھ حکومت کا امتحان ہے۔علی محمد خان

تازہ ترین

تازہ ترین

این او سی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کا کیس وفاقی حکومت، بالخصوص پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے لیے امتحان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ الفاظ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

سینئر صحافی عزیز میمن کی وفات سے قبل جاری کیے گئے ویڈیو بیان کو شیئر کرتے ہوئے علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی بیانات سے زیادہ اقدامات پر توجہ دے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ سندھی زبان کےسینئر  صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کی جائیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فواد چوہدری کا  عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ

Related Posts