اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں پناہ گزینوں کی سفیر اور پاکستانی فلم ایکٹریس ماہرہ خان سے ملاقات کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات اچھی رہی۔
افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو 40 سال ہوچکے ہیں۔
As we mark 40 years of Pakistan’s solidarity with Afghan refugees, it was a pleasure to meet @Refugees Goodwill Ambassador @TheMahiraKhan
I thank her and all Pakistanis for their extraordinary support. pic.twitter.com/wsdsSestCk
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر عرصۂ دراز سے عالمی ادارے کے ایجنڈے پر موجود ہے جبکہ خود ارادیت کے بنیادی حق کے لیے کشمیریوں کی امیدیں اقوامِ متحدہ سے وابستہ ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل، مہاجرین اور مسئلۂ کشمیر کے معاملات زیرِ غور آئے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کی امیدیں اقوامِ متحدہ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








