چند لوگ دھاندلی کرکے کروڑوں کا مینڈیٹ نہیں چرا سکتے۔بابر اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعوان
نندی پور پاور پراجیکٹ، بابر اعوان کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد: نامور وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ چند لوگ دھاندلی کرکے کروڑوں کا مینڈیٹ نہیں چرا سکتے۔ دھاندلی سے بنی حکومت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اور نامور وکیل بابر اعوان نے کہا کہ دھاندلی سے بنی ہوئی حکومت کو دنیا قبول نہیں کریگی۔ قوم کے ووٹوں کو چوری کر لیا گیا ہے۔

گفتگو کے دوران ماہرِ قانون بابر اعوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ چند لوگ دھاندلی کرکے کروڑوں کا مینڈیٹ چرائیں۔ تحریکِ انصاف کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع ملنا چاہئے، یہ نہ ہوا تو حکومت نہیں چلے گی۔

معروف وکیل بابر اعوان نے کہا کہ این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔ نواز شریف کیلئے پاناما 2 بننے والا ہے۔ پانچ دن سے دھاندلی مینیج کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ہم مانسہرہ میں جلسہ تو نہیں کرسکے لیکن عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے تحریکِ انصاف کو کے پی، پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ الیکشن کو تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات قرار دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گزشتہ روز بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں 8 اور 9 فروری کو 2 الیکشن ہوئے۔ 8 فروری کو عمران خان بیلٹ سے فاتح رہے جبکہ 9 فروری کے الیکشن میں نواز شریف بلٹ سے جیتنے کی کوشش میں ہیں۔

Related Posts