بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کردی
بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کردی

کراچی:سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں بختاور بھٹو زرداری کے والد اور سابق صدر آصف زرداری نے دولہا اور دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم ادا کی اور شفقت کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ منہ دکھائی کی رسم میں دلہا اور دلہن دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں بلاول ہاؤس میں منعقد کی گئی تھیں۔

Related Posts