اسلام آباد:چشتیاں میں روحانی باپ نے شیطان کا روپ دھار لیا،نجی اسکول کے پرنسپل امداد اللہ نے چوتھی جماعت کے طالب علم بلال جاوید کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچے کے والد محمد جاوید نے ایم ایم نیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ میں تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کا رہائشی ہوں، میرا بیٹا بلال جاوید جس کی عمر دس سال ہے اور وہ ایور گرین پبلک اسکول محبوب کالونی تحصیل چشتیاں میں کلاس چہارم کا طالب علم ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ گزشتہ روز جب میرا بیٹا اسکول سے واپس آیا تو وہ بہت ڈرا ہوا اورسہما ہوا تھا،چیک کیا تو میرے بیٹے کو تیز بخار تھا،میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کیا بات ہے تو میرا بیٹا بلال رونے لگا اور روتے ہوئے کہا کہ میں کل سے اسکول نہیں جاؤں گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








