بشیر میمن کا بیان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، سلیم مانڈی والا

تازہ ترین

تازہ ترین

Saleem Mandviwalla

اسلام آباد :سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے بیان پرپیپلزپارٹی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

جمعرات کو اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا بیان انتہائی اہم اور حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بشیر میمن کے بیان نے ملک میں احتساب کے نام پر انتقام اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، وزیر قانون، مشیر برائے احتساب کو سامنے آکر الزامات پر وضاحت دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں:بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک اور قابل مذمت ہیں، شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ واضح ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اپوزیشن ارکان تو اپنی جگہ احتساب کے نام پر معزز ججز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے۔

سلیم مانڈی والا نے کہاکہ بشیر میمن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو تقویت ملتی ہے، پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیکر معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کی جائیں کہ کون کون سے لوگ ہیں جو اداروں پر اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دباؤ ڈالتے رہے۔

Related Posts