این سی او سی کی نئی ہدایت جاری، ملک بھر میں آج سے بینکوں کے اوقاتِ کار تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کا استحکام بڑھانے کے لیے ہدایت جاری کردیں
اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کا استحکام بڑھانے کے لیے ہدایت جاری کردیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئی ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں بینکوں کے اوقاتِ کار آج سے تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے نئی ہدایت جاری کی جس کے تحت بینک نئے اوقاتِ کار میں کام کریں گے۔

ملک بھر میں پیر سے جمعرات تک بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دفتری اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کردئیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک پبلک ڈیلنگ کرسکیں گے۔ جمعہ کو دفتری اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر 1 بجے تک مقرر کردئیے گئے۔

رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک نے این سی او سی کی ہدایت پر پہلی بار بینکوں کے اوقاتِ کار تبدیل کیے ہیں۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آج سے ہی نئے اوقاتِ کار نافذ العمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  برآمدی خوراک کی جانچ کیلئے جدید اسکینر کی تنصیب پر اتفاق

Related Posts