امریکا چین تعلقات میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہوئی دیکھ رہی ہوں۔سینیٹر شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا چین تعلقات میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہوئی دیکھ رہی ہوں۔سینیٹر شیری رحمان
امریکا چین تعلقات میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہوئی دیکھ رہی ہوں۔سینیٹر شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میں امریکا چین تعلقات میں گزشتہ 5 دہائیوں کے دوران بڑی تبدیلیاں رونما ہوتی ہوئی دیکھ رہی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی لین دین جاری ہے لیکن دونوں ممالک کے تعلقات میں کل پیدا ہونے والی تبدیلی کے بعد محسوس ایسا ہوتا ہے کہ امریکا کے انتخابات میں چین کا کردار اہم ہوگا۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ میڈیا کے مطابق دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان گزشتہ 5 دہائیوں میں ٹرمپ کی قیادت میں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق تنازعے میں چین کے خلاف پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دئیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نےگزشتہ روز  واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ اس اقدام کے بعد چین کو خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں عوام کے خلاف جابرانہ اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے چین پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دئیے

Related Posts