کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین پالیسی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 8 جون سے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد سب سے کم نظر آتی ہے جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی اموات بھی کم ہیں۔
پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 28 مئی سے روزانہ ہونے والی اموات کے ساتھ ساتھ اپریل کے وسط سے لے کر اب تک کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بھی بے حد کم ہے۔
دوسری جانب بھارت کا ذکر کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز ریکارڈ 600 اموات ہوئیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہمسایہ ملک سے کہیں بہتر ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرِ اعظم عمران خان کی ملک کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہمارے اسمارٹ وزیرِ اعظم کا اسمارٹ اقدام ہے۔
Lowest number of patients on vents since 8th June, lowest daily deaths since may 28th and lowest positivity ratio since mid april. In the meantime India hit a new record of 600 deaths yesterday.@Asad_Umar good job. Smart PM @ImranKhanPTI ka Smart move, #smartlockdown
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 16, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے مقابلے میں بھوک اور افلاس کے مسائل بڑھ رہے ہیں،اس ضمن میں گورنر سندھ نے آکسفیم کی تنبیہ کا تذکرہ بھی کیا۔
انہوں نے 6 روز قبل اپنے بیان میں کہا کہ بالآخر دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ بھوک اور غربت کے باعث کورونا سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ابتداء سے ہی اس جانب توجہ مبذول کرارہے ہیں کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ اور معیشت میں ایک توازن قائم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھوک و افلاس کے مسائل بڑھ رہے ہیں،گورنر سندھ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








