الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے،بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ایک ہے،بلاول بھٹوزرداری
الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ایک ہے،بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے ۔ الیکشن میں دھاندلی ہرصورت ختم ہونی چاہیے ، سیاسی نظریات الگ ہوسکتے ہیں مگر رابطے قائم رہنا بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے موقع پر کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔ نیب اس وقت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔

اس موقعے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر ہم کو پاکستان کو خوشحال دیکھنا ہے تو پھر ہم کو الیکشن کمیشن کا آزاد کرانا ہوگا۔ اقتدار دینا عوام کا کام ہے،ادارے کی مرضی نہیں چلنی چاہیے۔ عوام سمجھتے ہیں کہ اب نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کر دیا

سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں، مرضی کے نتائج نہ آئے تو الیکشن کمیشن سے پھر استعفیٰ مانگا جائے گا، الیکشن کمیشن آزاد نہ ہو تو ہر الیکشن کے بعد لوگ روتے ہیں۔

موجودہ حکومت کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جمہوریت مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

Related Posts