اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے پیٹرول پر ٹیکسز کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے، خان صاحب! عوام پر رحم کریںاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کیلئے پیٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:نیازی حکومت نے دوسری بار پٹرول بم گرا دیا، فیصلہ واپس لیا جائے۔شازیہ مری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








