چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن وقت پر نہ ہونے دئیے تو ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف پہلے 3 بار خود وزیراعظم بنے اور چوتھی بار ریموٹ کنٹرول کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ چلائی، پانچویں بار کون سا تیر ماریں گے؟
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyODMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzI4MyAtINin2YTbjNqp2LTZhiA42YHYsdmI2LHbjCDaqdmIINmG24Eg2KjavtuMINuB2YjauiDYqtmIINqp2YjYptuMINmB2LHZgiDZhtuB24zauiDZvtqR2KrYp9uU2KLYtdmBINiy2LHYr9in2LHbjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMyODQsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvQXNpZi1aYXJkYXJpLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9mE24zaqdi02YYgONmB2LHZiNix24wg2qnZiCDZhtuBINio2r7bjCDbgdmI2rog2KrZiCDaqdmI2KbbjCDZgdix2YIg2YbbgduM2rog2b7akdiq2KfblNii2LXZgSDYstix2K/Yp9ix24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPYp9io2YIg2LXYr9ixINii2LXZgSDYstix2K/Yp9ix24wg2YbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINin2YTbjNqp2LTZhiA42YHYsdmI2LHbjCDaqdmIINmG24Eg2KjavtuMINuB2YjauiDYqtmIINqp2YjYptuMINmB2LHZgiDZhtuB24zauiDZvtqR2KrYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف وزیراعظم بن بھی گئے توان سے ہی تصادم ہوگا جو نواز شریف کو لے کر آئیں گے، پھر کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ہم عوام کے ہمراہ احتجاج کریں گے۔
سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام سیاست دانوں کو غلط ثابت کریں گے، 8فروری کو سرپرائز ملے گا جو رائے ونڈ یاد رکھے گا۔ میں پرانے سیاست دانوں کی سیاست دیکھ چکا ہوں۔ ان کی سیاست سے ملک یا معیشت ترقی نہیں کرے گی۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانی سیاست جاری رہی تو ملک اس ماحول سے نہیں نکل سکے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سب اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، ملک کا سیاست دان بھی جمہوریت کے دائرے میں رہ کر کام کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








