غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور اسرائیل کا بائیکاٹ شروع ہونے کے بعد سے کافی برانڈ اسٹار بکس کو 12 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر مسلح تصادم اور فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں نہ صرف ہزاروں شہادتیں ہوئیں بلکہ اسٹار بکس سمیت درجنوں اسرائیلی کمپنیوں کو عالمی سطح پر فلسطین کی حامی قوتوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا سامنا ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzMjMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzMyMyAtINmF2YTaqSDZhduM2rog2LPZiNmG25Ig2qnbjCDZgduMINiq2YjZhNuBINmC24zZhdiqINmF24zauiDYqNqR24wg2qnZhduMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzMyNCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9Hb2xkLTUtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2YTaqSDZhduM2rog2LPZiNmG25Ig2qnbjCDZgduMINiq2YjZhNuBINmC24zZhdiqINmF24zauiDYqNqR24wg2qnZhduMIiwic3VtbWFyeSI6Itin2LPZhNin2YUg2KLYqNinINivOiDYudin2YTZhduMINmF2KfYsdqp24zZuSDZhduM2rog2LPZiNmG25Ig2qnbjCDZgtuM2YXYqiDZhduM2rog2qnZhduMINqp25Ig2KjYudivINmF2YLYp9mF24wg2LPYt9itINm+2LEg2KjavtuMINiz2YjZhtinIDE4MDAg2LHZiNm+25Ig2LPYs9iq2Kcg24HZiNqv24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
معروف کافی برانڈ اسٹار بکس کو کم و بیش 12 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 16 نومبر کو ریڈ کپ ڈے پروموشن کے بعد سے اسٹار بکس کو شیئرز، اور کافی کی فروخت کی مد میں 19روز کے دوران بھاری نقصان ہوا جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 12ارب ڈالرز تک گر گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہالیڈے سیزن کی پیشکش پر نہ ہونے کے برابر عوامی ردِ عمل اور سیلز میں بد ترین اتار چڑھاؤ اربوں ڈالرز کے نقصان کا بڑا سبب ہے جس کی وجہ غزہ پر اسرائیلی حملے ہیں جس سے کمپنی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا گیا۔

قبل ازیں اسٹار بکس کے شیئر کی قیمت 115 ڈالرز تک پہنچی تاہم اسرائیل کا بائیکاٹ کیے جانے کے بعد سے قیمت 95روپے 80 پیسے تک گر گئی جو بے حد کم ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کے حامی مسلمان اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








