عدالتی فیصلہ، عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عدالت نے توشہ خانہ تحائف اور جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتونِ اوّل کے خلاف توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں کے متعلق کیس کی سماعت سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس کیلئے بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو دُگنی سزا ہونی چاہئے۔کامران ٹیسوری

بشریٰ بی بی کے وکلا سلمان صفدر نعیم پنجوتھہ اور انتظار پنجوتھہ نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش کیلئے 3، 3 گھنٹوں تک روکا اور بٹھایا جاتا ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ آڈیو سابق خاتونِ اوّل کی نہیں ہے۔

سیشن عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ تو توشہ خانے کے تحائف کی جعلی رسیدوں کا ہے، آڈیو پر تفتیش کیوں ہورہی ہے؟ ایف بی آر کے مطابق کیس آگے بڑھائیں۔ تفتیشی افسر نے بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے وقت مانگ لیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں مزید تحقیقات کیلئے کی گئی تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

 

Related Posts