سی ڈی اے نے علیم خان کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

The CDA canceled the sanitation contract due to irregularities

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر دیا ہے اور لے آوٹ پلان کی منظوری بھی کینسل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے زون فور میں واقع سی ڈی اے کی ساڑھے تین ہزار کنال اراضی جو انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ملکیت تھی،علیم خان نے ساڑھے تین ہزار کنال اراضی سی ڈی اے سے پودے لگانے کے لیے لیز پر لی تھی۔

بعد ازاں سی ڈی اے کے افسران سے ملی بھگت کر کے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے اراضی خرید کر ہاؤسنگ سوسائٹی کی بنیاد رکھی،یہ سوسائٹی شروع سے ہی متنازعہ تھی کیونکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق علیم خان کے بندوں نے کچھ جگہ خریدی مگر 90 فیصد جگہ پر قبضہ مافیا کے ذریعے قبضہ کر کے اور مقامی لوگوں کو زمین کی ادائیگی نہ کی۔

جس پر مقامی لوگوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی،متاثرین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے تحت زون فور میں کسی قسم کی تعمیرات نہیں ہو سکتیں،جبکہ علیم خان زون فور میں غیر قانونی سوسائٹی تعمیر کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جاچکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہمیں ابھی تک ہمارے بقایاجات نہیں ملے، الٹا ہم پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں جبکہ جس جگہ یہ سوسائٹی بنائی گئی ہے یہ سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جگہ ہے، لہٰذا اس غیر قانونی سوسائٹی کوکینسل کرنے کا این او سی جاری کیا جائے۔

یہ کیس چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت رہا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سی ڈی اے کو واضح حکم دیتے ہوئے کہا کہ فورا اس غیر قانونی سوسائٹی کا این او سی کینسل کیا جائے۔

لے آؤٹ پلان اور دیگر تشہیر سے روکا جائے،سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تشہیر سے بھی روک دیا ہے،این او سی بھی کینسل کر دیا ہے اور لے آوٹ پلان بھی کینسل کر دیا ہے۔

Related Posts