جب تک پیپلز پارٹی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو زندہ رکھیں گے۔چوہدری اسلم گل

تازہ ترین

تازہ ترین

جب تک پیپلز پارٹی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو زندہ رکھیں گے۔چوہدری اسلم گل
جب تک پیپلز پارٹی رہے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو زندہ رکھیں گے۔چوہدری اسلم گل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی رہے گی، پارٹی کے بانی چیئرمین اور ملک کے پہلے منتخب وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو زندہ رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی اور قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 93 ویں برسی کی مرکزی تقریب کا انعقاد پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسلم گل تھے۔

مرکزی تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن، عثمان ملک، مانی پہلوان، شاہدہ جبیں اور عارف بٹ سمیت کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پرپیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسلم گل نے خطاب کیا 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نائب صدرپنجاب چوہدری اسلم گل نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی جنونیوں کو ختم کرکے اتحاد پیدا کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ملک کیلئے اپنی زندگی وقف کی اور ملک کا مشترکہ و متفقہ آئین 1973ء دیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسلم گل نے کہا کہ ہم سب مل کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منارہے ہیں، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں جب تک پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کے افکار کو زندہ رکھا جائیگا جبکہ نام نہاد وزیرِ اعظم ٹاؤٹ گیری کر رہا ہے۔

چوہدری اسلم گل نے کہا کہ ہم موجودہ وزیر اعظم کو نہیں مانتے، ہم مکمل جمہوریت چاہتے ہیں۔  ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے مسائل حل کرنے والے ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری پڑھے لکھے نوجوان رہنما ہیں۔

انہوں نے وزیرِ اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ کے پاس سوچ نہیں تو مستعفی ہوجائیں۔تقریب سے دیگر رہنماؤں نے بھی شہید بھٹو کے حالات زندگی پر خطاب کیا۔اس موقعہ پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جیالوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے سیاسی سفر کی خونچکاں داستان

Related Posts