کراچی: محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، پولیس کی بھاری نفری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے پہنچ گئی ۔
گزشتہ روز روز نالے پر قائم پتھارے، ٹھیلے اور بڑھی ہوئی دکانیں گرائی گئی تھیں، نالے پر قائم 58 عمارتوں کو بھی نوٹسز دیئے گئے ہیں۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ذریعے محمود آباد نالے کا 7 کلو میٹر کا علاقہ کلیئر کرایا جائے گا۔
محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن 8 جنوری تک جاری رہےگا۔تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کے دوران 20 فٹ نالے کے دونوں اطراف 15 کلو میٹر کی جگہ خالی کرائی جائے گی۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں واقع محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، پولیس کی بھاری نفری تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے نالے کے اطراف 20 بیس چوڑائی کا منصوبہ دیاتھا جبکہ پہلے کئی کئی گھر توڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم اب ایک ایک گھر کا کچھ حصہ مسمار کیا جائیگا۔