لاہور :سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے منحرف رہنماء چوہدری نثارعلی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے منحرف رہنما ء چوہدری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ چوہدری نثار کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سوپنے جانے کا امکان ہے اور مقتدر حلقوں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے تیار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے قبل چوہدری نثار علی خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے خبریں بھی زیر گردش تھیں تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی جبکہ اب دوبارہ چوہدری نثار کو میدان میں اتارنے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔