ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکارہ نورا فاتیحی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نورا فاتیحی ایک بیسٹ ڈانس ٹیچر ہیں۔
اداکارہ وڈانسر نورا فاتیحی نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ نورا فاتیحی کچھ تحائف بھی تھامے ہوئے ہیں جوکہ انہیں دیشا پٹانی نے دیئے ہیں۔
اداکارہ نورا فاتیحی نے یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ بے بی دیشا پٹانی سب سے بہترین ٹیچر کے تحفے کیلئے، مجھے آپ کی ڈانس ٹیچر بننے پر ہمیشہ خوشی ہوگی۔
نورا فاتیحی نے دیشا پٹانی کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ میری بہترین اسٹوڈنٹ ہیں۔خیال رہے کہ دیشا پٹانی ماضی میں نورا فاتیحی سے ڈانس کی کلاسیں لیتی رہی ہیں، اس دوران دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔